راجستھان ریاستی کانگریس صدر سچن پائلٹ نے دعوی کیا کہ ریاست میں سال 2018
میں ہونے والے اسمبلی انتخابات میں کانگریس کو فتح ملے گی اور اگلی حکومت
کانگریس کی ہی ہوگی۔کانگریس کی صدر سونیا گاندھی کی چادر لے کر اجمیر آئے مسٹر پائلٹ نے درگاہ
میں چادر چڑھانے کے بعد صحافیوں سے بات چیت میں کہا کہ ریاستی حکومت
کوآرڈی
نیشن کے بغیر کام کر رہی ہے اور بی جے پی حکومت میں بے روزگاری، بدعنوانی
اور مہنگائی بلندیوں پر ہے اور قانون کی حالت خراب ہونے سے خواتین پر ظلم و
ستم اور عصمت دری کے معاملے بڑھ رہے ہیں۔انہوں نے الزام لگایا کہ کانگریس کی حکومت کے دوران نافذ کئے گئے کاموں کو ہی حکومت ہاتھ میں لے کر جھوٹی تعریف لوٹ رہی ہے۔